۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ واقعہ کربلا نے سوئی ہوئی انسانیت کو بیدار کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اگر جناب سید الشہداء قیام نہ کرتے تو دنیا کے مظلوموں کو آزادی کی تحریکیں چلانے کا سلیقہ کہیں سے بھی نہ ملتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ بوتراب امام بارگاہ عزیز آباد میں محرم الحرام کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ نواسہ رسول نے جب یہ دیکھا کہ دین میں تحریفات شروع کردی گئی ہیں اور لوگ ظلم و جبر کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں تو آپ نے حق وصداقت کے پرچم کو بلند کرتے ہوئے اپنی مختصر سی جماعت کے ساتھ قیام کیا اور صبر و استقامت کی لازوال داستان رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا نے سوئی ہوئی انسانیت کو بیدار کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اگر جناب سید الشہداء قیام نہ کرتے تو دنیا کے مظلوموں کو آزادی کی تحریکیں چلانے کا سلیقہ کہیں سے بھی نہ ملتا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .